اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک انتہا پسند یہودی خاخام یہودا گلیک مسجد الاقصی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا لیکن نامعلوم افراد نےاسے فائرنگ کا نشانہ بنادیا جس کے بعد اسرائیل نے مسجد الاقصی کو مکمل طور پر بند کردیا ہے ذرائع کے مطابق اسرائيل نے مسجد الاقصی کو ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔ادھر بیت المقدس میں اردن کے اوقاف سے وابستہ ڈائریکٹر عزام الخطیب کا کہنا ہے کہ وہ مسجد کو فلسطینی نمازیوں کے لئے اسرائيل کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔
.......
/169